اٹک کی تحصیل جنڈ سی پیک کھڑپہ انٹرچینج تیز رفتار کار مکسچر مشین سے جا ٹکرائی ، 3 افراد جاں بحق 1 شدید زخمی

 اٹک تحصیل جنڈ میں سی پیک پر کھڑپہ انٹرچینج کے قریب تیز رفتار کار  مکسچر مشین سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 28 سالہ عدنان ولد ربنواز شدید زخمی ہے

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 2 ایمبولینسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں لاشوں اور زخمی کو تحصیل ہسپتال جنڈ منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے زخمی شخص کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ریسکیو ایمبولینس میں راولپنڈی ریفر کر دیا

جاں بحق ہونے والوں میں 26 سالہ خرم ولد بابو، 38 سالہ امجد ولد لال خان اور30 سالہ واثق ولد امیر خان شامل ہیں


 

Comments

Popular posts from this blog

امام حسن علیہ السلام نے مسلمانوں کے درمیان اختلافات کی صلح کروائی